28 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
وہیں دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے اور اب وہ تیسرے وزیراعظم ہوں گے جو عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔