30 مارچ ، 2022
پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نام نہاد استعفے کا حتمی فیصلہ اگلے ماہ کے شروع میں ہوگا جب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ گزر جائے گا جب کہ عدم اعتماد کے ووٹوں کی گنتی 3 اپریل کو ہوسکتی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے عثمان بزدار کا استعفیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کو پیر کے دن دکھایا ہے۔
اسی طرح حزب اختلاف نے بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے غور شروع کردیا ہے۔
اس کے علاوہ جن افراد کے نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آرہے ہیں ان میں عبدالعلیم خان ،حمزہ شہباز شریف اور سردار اویس لغاری شامل ہیں۔