جب شاہ رخ پر کی جانیوالی تنقید میں عامر خان ان کے دفاع میں سامنے آئے

اکتوبر 2011 میں جب شاہ رخ خان کی فلم راون ریلیز ہوئی تو انہیں ناقدین نے ناقص اسکرپٹ کا انتخاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا__فوٹو فائل
اکتوبر 2011 میں جب شاہ رخ خان کی فلم 'راون' ریلیز ہوئی تو انہیں ناقدین نے ناقص اسکرپٹ کا انتخاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا__فوٹو فائل

ماضی میں بالی وڈ کے تین بڑے خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان کے درمیان گاہے بگاہے اختلافات کی خبریں سرگرم رہیں۔

ابھی کچھ عرصہ قبل جب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تو سلمان خان ایک سچے دوست کی طرح شاہ رخ کے ساتھ ان کے مشکل وقت میں کھڑے رہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف سلمان ہی نہیں بلکہ ایک مرتبہ عامر نے بھی ناقدین کو شاہ رخ پر باتیں کرنے سے روک دیا تھا؟

یہ واقعہ کب ہوا؟

فوٹو فائل
فوٹو فائل

دراصل شاہ رخ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو نت نئے تجربات سے گھبراتے نہیں ہیں، اسی لیے کئی دفعہ انہیں ان کی فلموں کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اکتوبر 2011 میں جب شاہ رخ خان کی فلم 'راون' ریلیز ہوئی تو انہیں ناقدین نے ناقص اسکرپٹ کا انتخاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا لیکن  عامر خان کو یہ بات بہت بری لگی اور انہوں نے لوگوں کے منہ بند کرواتے ہوئے کہا کہ کم از کم شاہ رخ نے  کچھ مختلف کرنے کی ہمت تو کی ہے۔

خیال رہے کہ تنقید کی زد میں رہنے والی فلم ‘را ون’ میں شاہ رخ کے علاوہ کرینہ کپور خان اور ارجن رامپال نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ماضی میں عامر اور شاہ رخ کے درمیان اختلافات رہے تھے، بعد ازاں دونوں نے آپس کے معاملے کو سلجھانے کے بعد تعلقات بہتر کرلیے تھے۔

مزید خبریں :