07 نومبر ، 2012
کراچی… جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہناہے کہ درست ووٹر لسٹوں کی تیاری شفاف الیکشن کا پہلا مرحلہ تھا مگر اس الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا ہے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہاکہ دُرست ووٹر لسٹوں کی تیاری شفاف الیکشن کا پہلا مرحلہ تھا مگر الیکشن کمیشن ناکام ہوگیا ہے ، کراچی میں 15 لاکھ ووٹرز کو ان کے موجودہ رہائشی پتے کی جگہ مستقل پتے پر ڈال دیا گیا ہے ، جس سے انتخابی عمل مشکوک ہوگیا ہے ،انھوں نے کہا ووٹرکا یہ حق ہے کہ اُس کا ووٹ اس کے موجودہ پتے پر اس کی مرضی کے مطابق درج کیا جائے ، الیکشن کمیشن پولنگ والے دن اسٹیشن کے اندر دھاندلی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی جانب سے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔