Time 10 اپریل ، 2022
کھیل

محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فاسٹ بولر محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  چئیرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامرکا  ریٹائرمنٹ واپس لینےکا اعلان متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020  میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت کے بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی وجہ سے محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لی تھی، بعد ازاں محمد عامر نے اعلان کیا تھا کہ کوچز کے جانے کے بعد وہ ریٹائرمنٹ واپس لیں گے لیکن رمیز راجا کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد محمد عامر نے ارادہ ترک کر دیا تھا کیونکہ رمیز راجا ماضی میں میچ فکسرز کی شدید مخالفت کرتے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ ذرائع نے بتایا ہےکہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت  بھی کی ہے۔

مزید خبریں :