کراچی: فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ ثابت ہونے پر ٹیم کو چیمپئن شپ سے باہر کردیا گیا

نیشنل شاہین اور بابل اسپورٹس کے درمیان کھیلاگیا میچ فکسڈ ثابت ہوا، ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فوری ایکشن لیا —فوٹو: فائل
نیشنل شاہین اور بابل اسپورٹس کے درمیان کھیلاگیا میچ فکسڈ ثابت ہوا، ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فوری ایکشن لیا —فوٹو: فائل

کراچی میں جاری رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں کھلاڑیوں کی ملی بھگت سے میچ فکسڈ کیا گیا جو ویڈیو کی مدد سے سامنے آگیا۔

 نیشنل شاہین اور بابل اسپورٹس کے درمیان کھیلاگیا میچ فکسڈ ثابت ہوا، ٹورنامنٹ کے منتظمین نے فوری ایکشن لیا کھلاڑیوں کے بیانات لیے گئے اور فکسنگ میں ملوث ٹیم نیشنل شاہین کو سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا۔

 ٹورنامنٹ کے سیکرٹری ناصر اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابل اسپورٹس پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر تھی ،میچ فکسنگ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملوث تھے۔

دوسری جانب میچ میں شریک بابل اسپورٹس کلب نے بھی اپنے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کھلاڑیوں پر چار چار ماہ کی پابندی عائد کردی ۔

لہٰذابرما آفریدی ملیر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کرلیا گیا۔

مزید خبریں :