20 اپریل ، 2022
اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے والی خواتین پر طنز کررہی ہیں۔
نادیہ حسین نے ویڈیو میں چہرے پر ایک فلٹر استعمال کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے کے خدوخال (رخساروں کی ہڈیاں اور ہونٹ) ضرورت سے زیادہ بڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
نادیہ حسین اپنی مختصر ویڈیو میں بتارہی ہیں کہ بندے کے ہونٹوں اور گالوں پر اتنا فِلٹر ہونا چاہیے کہ شکل نہ بدلے۔
ویڈیو کے کیپشن میں نادیہ نے طنزیہ لکھا کہ ’میں نے تو بوٹوکس کروایا ہی نہیں‘۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی اور اداکارہ کو یوں چہرہ بگاڑنے سے باز رہنے کا کہا جب کہ کچھ صارفین نے اس فلٹر کو بھارتی اداکارہ 'راکھی ساونت' کا فلٹر قرار دیا۔
ویڈیو کے تبصروں میں کچھ صارفین نے کاسمیٹک سرجری کروانے والے سیاستدانوں اور اداکاروں کے نام بھی درج کیے۔