08 نومبر ، 2012
اسلام آباد… پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کو قابل عمل اطلاع ملی تو افغانستان میں ملا فضل اللہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا امریکہ کی طرف سے پاکستانی میڈیا میں کوئی خفیہ رقوم تقسیم نہیں کی جارہیں، ہم ہر کام شفاف طریقے سے کرتے ہیں ۔کیپٹل ٹاک آج رات 8 بج کر 5 منٹ پر نشرہوگا۔