17 فروری ، 2012
ایڈن برگ… این جی ٹی… اسکاٹ لینڈمیں ایک ماں کو اپنے ننھے بچے کے ہمراہ ساحل ِسمندر پر جمی برف کے اوپر تفریح اس وقت مہنگی پڑ گئی جب وہ اور اس کا پرام میں بیٹھا بچہ بے قابو ہوکر سمندر میں گر گیا۔یہ نو عمر ما ں اپنے بچے کوپرام میں بیٹھا کر سمندر کے کنارے چہل قدمی کر رہی تھی کہ اچانک اس کا جمی برف کے باعث پاؤں پھسلا اور یہ اپنے بچے سمیت بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری۔اس مو قع پر مو جود ایک عمر رسیدہ خاتون نے سب سے پہلے آگے بڑھتے ہوئے پانی میں چھلانگ لگائی اور بچے کو پرام سمیت گھسیٹتے ہو ئے پانی کی گہرائی میں جانے سے روک لیا ۔اسی دوران ساحل پر موجود لوگوں نے ماں کی چیخیں سن کر اس کی طرف دوڑ لگائی اور بر وقت مدد سے ماں اور اس کے بچے کو بچا لیا گیا۔