Time 28 اپریل ، 2022
پاکستان

کراچی والوں کیلئے بری خبر ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید 2 گھنٹے بڑھا دیا گیا

ایندھن کی کمی کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی آئی جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے اضافہ کرنا پڑ رہا ہے:ترجمان کے الیکٹرک/فوٹوفائل
 ایندھن کی کمی کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی آئی جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے اضافہ کرنا پڑ رہا ہے:ترجمان کے الیکٹرک/فوٹوفائل

کے الیکٹرک نے رمضان کے آخری عشرے اور عید سے پہلے کراچی والوں پر بجلی گرا دی۔

 ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مختلف علاقوں میں عید سےقبل  لوڈ شیڈنگ کادورانیہ مزید 2 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔

 ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی آئی جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے   اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

 ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا،گلشن اقبال، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بند ش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں  عید پر بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کا بحران کم نہ ہو سکا، لاہور میں 4  سے  5 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ  جاری ہے، دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12  سے 13 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر  پنجاب کے علاقے چونیاں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں اور شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں شامل مظاہرین کاکہنا تھا کہ سحر اور افطارمیں بھی بجلی نہیں ہوتی، حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :