06 مئی ، 2022
جرمنی سے سیاحوں کو پاکستان کے علاقے اسکردو لانے کیلئے بک کی گئی خصوصی چارٹرڈ پرواز کمپنی نے اپنی انتظامی وجوہات کی بنا پر مؤخر کردی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے مطابق اس خصوصی پرواز نے جرمنی کے میونخ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 13 مئی کو سیاحوں کو لے کر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیے گئے پاکستان کے اسکردو ہوائی اڈے پر اترنا تھا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل چارٹرڈ پرواز بک کرنے والی کمپنی نے اپنی انتظامی وجوہات کی بنا پر پرواز کو مؤخر کیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کو خوش امدید کہنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے اگلے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔