پاکستان

وزیر اعظم بننے کے باوجود شہباز شریف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 'چیف منسٹر' کیوں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بننے کے باوجود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب کے دور کی آئی ڈی استعمال کر رہے ہیں۔ 

شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب ہوتے ہوئے اپریل 2010 میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی آئی ڈی CMShehbaz@ بنائی تھی۔ جسے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر نہ ہونے کے بعد بھی کئی سالوں سے استعمال کرتے رہے ہیں۔

 
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اب جبکہ میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں تو اس ٹوئٹر آئی ڈی پر انہوں نے اپنی پروفائل میں تو تبدیلی کردی ہے اور پروفائل میں وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بھی شامل کر دیا ہے تاہم وہ CMShehbaz کی ٹوئٹر سے تصدیق شدہ آئی ڈی ہی استعمال کر رہے ہیں۔

 اس آئی ڈی میں ان کی تاریخ پیدائش 23 ستمبر درج ہے جبکہ اس ٹوئٹر آئی ڈی پر شہباز شریف کو 59 لاکھ سے زائد لوگ فالو کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :