بغیر بازو کے ماں کی بچے کے کپڑے تبدیل کرواتی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردینے کے ساتھ ساتھ خاتون کا مداح بنادیا ہے/اسکرین گریب
وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردینے کے ساتھ ساتھ خاتون کا مداح بنادیا ہے/اسکرین گریب

ماں بیمار ہو  یا صحت مند اولاد کیلئے ہر صورت کوئی بھی سرگرمی انجام دینے کھڑے ہو جاتی ہے اور دنیا میں ماؤں کی اولاد سے محبت کی ایسی ان گنت مثالیں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ماں کے چرچے ہیں جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت زدہ کر دینے کے ساتھ ساتھ خاتون کا مداح بھی بنا دیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو ایک ایسی بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والی ماں کی ہے جسے ہاتھوں کے بغیر بھی اپنے بچے کے کپڑے تبدیل کرواتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں معذور خاتون کو چیئر جبکہ بچے کو خاتون کے پاس فرش پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں موجود خاتون ہاتھ کے بغیر  پیروں کو استعمال کرتے ہوئے بچے کو بغیر کسی مدد کے کپڑے اتارتے اور  پہناتے دیکھی جا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں موجود خاتون بیلجیئم کی آرٹسٹ سارہ تلبی ہیں جو کہ پیدائشی طور پر بغیر ہاتھوں کے پیدا ہوئیں، سارہ اپنی روز مرہ سرگرمیوں کو  خود بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں :