پاکستان

خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

سائبر کرائم نے کراچی ، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی میں کارروائیاں کیں: سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض/ فوٹو جیو نیوز
سائبر کرائم نے کراچی ، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی میں کارروائیاں کیں: سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض/ فوٹو جیو نیوز

ایف آئی اے سائبر کرائم نے کراچی سمیت مختلف شہروں سے خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے بتایا کہ سائبر کرائم نے کراچی ، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی میں کارروائیاں  کیں جن میں خواتین کو  ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

عمران ریاض کے مطابق کراچی سےخاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی اوردوستوں سے شیئر کی جب کہ ملزم کے قبضے سے 20 لڑکیوں کی نازیاب ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انٹرپول کی شکایت پر کراچی سے زبیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافک مواد کو اپ لوڈ کرتا تھا۔

اس کے علاوہ حیدرآبادسے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ گھوٹکی سے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کےذریعے بنائی گئی ویڈیو شیئرکرنے والا ملزم گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :