14 مئی ، 2022
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 11سال کی بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سنادیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو عمر قیدکی سزا سنادی۔
عدالت نے تینوں ملزمان پر 2،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا ہے۔
فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کےگھناؤنے عمل سے معاشرے میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے دسمبر 2020 میں بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزمان کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے سید ولیج اسکیم 33میں بچی کو 13 دسمبر 2020 میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، سرکاری ملزمان کے خلاف ملیر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔