دنیا
Time 18 مئی ، 2022

بھارت میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدور ہلاک

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ فوٹو: انڈین میڈیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ فوٹو: انڈین میڈیا

بھارت ریاست گجرات میں ایک فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدور ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری کی دیوار گرنے کا واقعہ گجرات کے علاقے موربی میں نمک کی ایک فیکٹری میں پیش آیا، حادثے میں 12 مزدور ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ مقامی حکام متاثرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :