جادوئی کھلونے بیچنے والے گمنام جادوگر سے ملیے

کراچی کے علاقے کھوڑی گارڈن میں گمنام جادوگر تاج احمد جادوئی کھلونے تیار کرکے فروخت کررہا ہے۔

جادوئی کھلونے بیچنے والا یہ گمنام جادوگر اپنی مہارت سے جادو دکھا کر لوگوں کو حیران کرتا ہے اور انہیں جادو بھی سکھاتاہے۔

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تاج احمد نے کہا کہ انہوں نے  22 سال قبل جادوئی کھلونے بیچنے شروع کیے، ابتدا میں عام کھلونے بیچتے تھے، پھرجادوئی کھلونے بیچنے لگے  اور وقت کے ساتھ ساتھ جادوئی کھلونے بیچنے کا شوق بڑھتا گیا جس پر انہوں نے اس کام کو بطور پیشہ اختیار کرلیا۔

تاج احمد نے کہا کہ وہ پہلے 150 کے قریب جادوئی آئٹم بنا کر بیچتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران 200 منفرد جادوئی کھلونے تیار کرلیے۔

کھلونا فروش نے مزید کہا کہ پہلے ان کے گھر والے اس کام سے منع کرتے تھے لیکن اب اس کام میں گزر بسر ہوجاتا ہے۔

تاج احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں جادو دکھانے والے بہت کم رہ گئے ہیں، پہلے مختلف پروگرامز میں تفریح کیلئے جادوگر بلائے جاتے تھے لیکن اب صرف اسکولز اور نجی تقریبات تک یہ فن محدود ہوکر رہ گیا ہے جب کہ میں جادو دکھاتا نہیں سکھاتا بھی ہوں، یہ کوئی مشکل کام نہیں ، یہ محض ہاتھ کی صفائی اور آنکھ کا دھوکا ہے۔

مزید خبریں :