پاکستان

ایف آئی اے سائبر کرائم ملکی سطح پر دو زون میں تقسیم

ایف آئی اے کے نئے انتظامی سیٹ اپ میں شمالی اور جنوبی زون کیلئے دو الگ الگ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے ہیں— فوٹو: فائل
ایف آئی اے کے نئے انتظامی سیٹ اپ میں شمالی اور جنوبی زون کیلئے دو الگ الگ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے ہیں— فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو انتظامی بنیادوں پر ملک بھر میں دو زون میں تقسیم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے نئے انتظامی سیٹ اپ میں شمالی اور جنوبی زون کیلئے دو الگ الگ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ 

ایف آئی اے میں تعینات کیے گئے پولیس سروس پاکستان کے گریڈ 20 میں تعیناتی کے منتظر افسر کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکڑ جنوبی زون مقرر کیا گیا ہے۔

جنوبی زون کے ماتحت سندھ اور بلوچستان کے سائبرکرائم سے متعلق تمام شعبے ہوں گے جبکہ شمالی زون سائبر کرائم ونگ صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہوگا۔

مزید خبریں :