انٹرٹینمنٹ
17 فروری ، 2012

تکلیف لوٹ آئی،امیتابھ بچنکامزید آپریشن جلد ہونے کا امکان

 تکلیف لوٹ آئی،امیتابھ بچنکامزید آپریشن جلد ہونے کا امکان

ممبئی … بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں کو ایک ا ور آپریشن کی ضرورت ہے۔امکان ہے کہ یہ آپریشن جمعہ کے روز ہی ہوجائے گا۔ گزشتہ ہفتے معدے میں تکلیف کے سبب امیتابھ بچن کا پانچ گھنٹے کا اپریشن ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی اسپتال سے فارغ کر دیے جائیں گے۔ لیکن تکلیف کے لوٹ آنے کے سبب ایسا نہ ہو پایا اور بگ بی نے انٹرنیٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ مزید طبی مسائل کے سبب انہیں کچھ دن اور اسپتال میں داخل رہنا پڑے گا۔ان کے ڈاکٹروں نے بیماری پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ایک اور سرجری کی ضرورت ہے اور امکان ہے کہ یہ آج ہی ہو جائے۔ بگ بی نے خود بھی اپنے بلاگ پر اس بارے میں تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تکلیف میں ہیں لیکن اپنے بچوں کی موجودگی سے بہت خوش ہیں۔

مزید خبریں :