پاکستان

کراچی پولیس میں ڈرائیورکی بھرتی کیلئے شرائط انتہائی نرم کردی گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی پولیس میں ڈرائیوروں کی بھرتی کے لیے شرائط انتہائی نرم کردی گئیں۔

کراچی پولیس میں 1777 ڈرائیوروں کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے شرائط انتہائی نرم کردی گئی ہیں اور اب پیشہ ورانہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے 28 سال کی عمر تک کے امیدوار بھی پولیس ڈرائیور بھرتی ہوسکتے ہیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق روں سال کے اوائل میں کراچی پولیس میں 1777 ڈرائیوروں کی اسامیوں پر بھرتی کی پیشکش اخبارات میں مشتہر کی گئی تھی، جس پر اگرچہ بڑی تعداد میں امیدوار سامنے آئے تھے تاہم امیدوار کے پاس لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل یعنی ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس ہونےکی ایک انتہائی سخت شرط لازم ہونےکی وجہ سے صرف 62 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔ 

اسی وجہ سے یہ شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھرتیاں دوبارہ مشتہرکی گئیں اور ان پر درخواستیں وصول بھی کی جارہی ہیں۔

 کراچی پولیس آفس ذرائع کے مطابق اب امیدوار کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہونےکی شرط ختم کردی گئی ہے، امیدوار کے پاس عام ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔

 بھرتی میں اہل قرار دیےگئے امیدواروں کو دوران تربیت محکمہ پولیس ایل ٹی وی لائسنس بنوا کر دےگا۔

مزید خبریں :