31 مئی ، 2022
کراچی کی ماڈل ٹرائل کورٹ نے جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنادی۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 2016 میں جعلی پولیس مقابلے میں سیکنڈ ائیر کے طالب علم عتیق اللہ کو قتل کرنے کے کیس کی ماڈل کورٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار بنل کو سزائے موت سنادی جب کہ پولیس کانسٹیبل ظفر کو عمر قید کی سزا سنائی ۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو مقتول کے اہلخانہ کو 10،10 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ عتیق اللہ کو 7 اکتوبر2016 کو گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔