Time 03 جون ، 2022
پاکستان

مہنگے پیٹرول اور لوڈشیڈنگ نے کسانوں کو پچھلی صدی میں دھکیل دیا

پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے کسانوں کو  پچھلی صدی میں دھکیل دیا کیوں کہ  ٹیوب ویل سے پانی لینے کے لیے جنریٹریا بجلی استعمال کرنا ناممکن ہوگیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی روز بروز بڑھتی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایک دنیا پریشان ہے، بارش ہو نہیں رہی اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت نے ٹیوب ویل کا پانی بھی مہنگا کردیا ہے، ایسے میں صوبہ پنجاب کے شہر شکر گڑھ کا رہائشی کسان اپنے ماضی میں لوٹ گیا ہے جہاں روایتی رہٹ میں بیل جوت کر پانی نکالا جاتا تھا۔

 شکرگڑھ میں کسانوں نے روایتی رہٹ میں  مہنگے  بیلوں کی جگہ سستے گدھے جوت لیے جس کے بعد  پوتا دادا کے دور میں لوٹ گیا۔

 رہٹ سے نکلتا ٹھنڈا اور میٹھا پانی ایک طرف گھریلو ضروریات کوپورا کررہا ہے تو دوسری جانب کھیتی کو سرسبز بنارہا ہے۔

صرف اتنا ہی نہیں گاؤں کے بچے گرمی سے بچنے کے لیے اس میں نہا کر لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔


مزید خبریں :