Time 03 جون ، 2022
پاکستان

کراچی میں بسوں اور رکشوں کے کرائے میں اضافہ

پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سواری میں کمی ہوئی ہے اور مسافر کرایہ کم کرنے پر اصرار کررہے ہیں: رکشہ ڈرائیورز کا مؤقف/ فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سواری میں کمی ہوئی ہے اور مسافر کرایہ کم کرنے پر اصرار کررہے ہیں: رکشہ ڈرائیورز کا مؤقف/ فائل فوٹو

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے کے بعد انٹر سٹی، انٹرا سٹی بسوں اور رکشوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافےکے بعد رکشے میں کچھ فاصلے پر بھی ڈیڑھ سو روپے کرایا وصول کیا جارہا ہے۔

رکشہ ڈرائیورز کا مؤقف  ہےکہ پیٹرول کی قیمت  بڑھنے سے سواری میں کمی ہوئی ہے اور مسافر کرایہ کم کرنے پر اصرار کررہے ہیں۔

دوسری جانب انٹرسٹی بس کرائے میں 100 سے ڈیڑھ سو روپے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ  شہر میں چلنے والی بسوں اور کوچوں نے کرائے میں 15سے 20 روپے اضافہ کردیا  ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا۔


مزید خبریں :