صحت و سائنس
17 فروری ، 2012

گنج پن کے شکار مردوں کے لیے خوشخبری؛سر پربالوں جیسے ٹیٹو بنوائیں

گنج پن کے شکار مردوں کے لیے خوشخبری؛سر پربالوں جیسے ٹیٹو بنوائیں

لندن …خامی کو فیشن میں بدل ڈالنا کسی فن سے کم نہیں اور اسکی شاندار مثال برطانیہ کے ایک باشندے نے پیش کی ہے۔این واٹسن نامی نوجوان اپنے بھائی کی اچانک موت کے صدمے سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جسکے باعث اسے گنج پن کی بیماری لاحق ہوگئی۔گرتے بالوں اور گنجا نظر آنے کی شرمندگی سے پریشان ہوکر واٹسن نے اپنی بھابی رنبیر رائے واٹسن کی مدد سے سر پر بالوں کی طرز کا ٹیٹو بنوالیا۔ٹیٹو مشین کی مدد سے نقطے ڈال کر بنایا گیا یہ ٹیٹو دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے ہے جیسے گنجے سر پر نئے بال اُگ رہے ہوں۔ واٹسن اور انکی بھابی کو اس مسئلے کا یہ منفرد حل اتنا بھایا کہ انہوں نے گنج پن کے شکار مردوں کے لیے باقاعدہ ٹریٹمنٹ سینٹر کھول دیا ہے جہاں بالوں سے محروم ہوتے مردوں کے سر پر یہ ٹیٹو2ہزار پاؤنڈ کے عوض تخلیق کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :