13 نومبر ، 2012
ڈھاکا…ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے روز کیرن پاوٴل اور شیونارائن چندرپال کی شاندار سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کیخلاف چار وکٹوں کے نقصان پر361 رنز بنالئے ہیں،ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ویسٹ انڈین کپتان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ کرس گیل نے جارحانہ اندز میں آغاز کیا اور2 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے،کیرن پاوٴل نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کا اسکور 231 رنز تک پہنچایا،وہ 117 رنز بنا کر پویلین لوٹے،سہاگ غازی نے انہیں بولڈ کیا،جس کے بعد ایکشن میں آئے شیونارائن چندرپال جنہوں نے سنچری اسکورکرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوزیشن مزید مستحکم کی ،پہلے روز کا کھیل جب ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنالئے تھے ،چندرپال 123 جبکہ دنیش رام دین 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،بنگلہ دیش کی جانب سے سہاگ غازی نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔