پی سی بی کو آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ کی ونڈو پر خدشات، دیگر بورڈز سے بات چیت کا خواہاں

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ا نڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر خدشات کا اظہار کردیا۔—فوٹو:فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ا نڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر خدشات کا اظہار کردیا۔—فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ا نڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو  پر خدشات کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر پی سی بی دیگر بورڈز سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ ٹورنامنٹ کی طویل ونڈو سے انٹرنیشنل کرکٹ متاثر ہوسکتی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ  نے آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو کے حوالے سے دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جولائی میں برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران یہ معاملہ اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کے 2023 سے 2027 تک کے نشریاتی حقوق ریکارڈ 5.6 ارب ڈالرز میں فروخت کیے گئے۔

مزید خبریں :