Time 21 جون ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی حکومت میں قبائلی اضلاع کو صحت کارڈ پروگرام سے نکالا گیا: پی ٹی آئی رکن کا ا عتراف

اس وقت کی وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو صوبائی بجٹ میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کو لیٹر جاری کیا تھا: نصیر اللہ/ فائل فوٹو
اس وقت کی وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو صوبائی بجٹ میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کو لیٹر جاری کیا تھا: نصیر اللہ/ فائل فوٹو

پشاور:  پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نصیر اللہ نے قبائلی اضلاع کو صحت کارڈ پروگرام سے نکالے جانے کا اعتراف کرلیا۔

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نصیر اللہ نے  صوبائی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں قبائلی اضلاع کو صحت کارڈ پروگرام سے نکالا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو صوبائی بجٹ میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کو لیٹر جاری کیا تھا لیکن صوبائی حکومت نے بروقت اقدام نہیں کیا اور اب کہہ رہی ہے کہ  وفاقی حکومت نے  قبائلی اضلاع کو صحت کارڈ سے نکال دیا ہے۔


مزید خبریں :