انٹرٹینمنٹ
18 فروری ، 2012

نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے لاہور میں تقریب

نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے لاہور میں تقریب

لاہور … لاہور میں نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،گائیکی کی دنیا کے نئے فنکاروں نے سماں باندھ دیا۔الحمرا ہال میں سجائی گئی ۔موسیقی کی اس محفل میں ابھرتے ہوئے سنگرز اسد اور رضوان کی جوڑی نے گیت سنا کر خوب داد پائی، گلوکارہ آئفہ خان نے بھی نئے گیت اورغزلیں پیش کیں،منشیات سے متعلق آگاہی کیلیے ڈرامہ بھی پیش کیا گیا ،،جسے شائقین نے بھرپور سراہا،شام چوراسی گھرانے کے چشم و چراغ رفاقت علی خان نے نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کیلیے مختلف گانوں کا فیوژن بنا کر پرفارم کیا ۔گائیکی کے میٹھے سر بکھیرتی ہوئی یہ محفل اس وقت عروج پر پہنچ گئی، جب بھارت میں موسیقی کے پروگرام چھوٹے استاد میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے گلوکار روہن عباس نے پرفارم کیا تو حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

مزید خبریں :