کھیل
Time 30 جون ، 2022

جوز بٹلر انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

انگلش کرکٹ بورڈ نے نئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔—فوٹو:فائل
انگلش کرکٹ بورڈ نے نئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔—فوٹو:فائل

انگلش کرکٹ بورڈ نے  وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جوز بٹلر کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا  نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق اوئن مورگن کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باعث جوز بٹلر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر جوز بٹلر 151 ون ڈے اور  88 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے57 ٹیسٹ میچز  بھی کھیلے ہیں۔


مزید خبریں :