Time 01 جولائی ، 2022
پاکستان

’حمزہ صاحب آپ کا ارادہ ہے دھاندلی کرنے کا؟‘ چیف جسٹس کا استفسار

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی— فوٹو: فائل
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے دوران دھاندلی سے متعلق مکالمہ ہوا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پوچھا ’حمزہ شہباز صاحب آپ کا ارادہ ہے دھاندلی کرنے کا؟ ‘

اس پر حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ’میں سیاسی ورکر ہوں، 22  سال سے سیاست میں ہوں۔‘

اس موقع پر بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے حمزہ شہباز سے کہا کہ ’آپ نے چیف جسٹس کے سوال کا صاف جواب نہیں دیا، آپ کو کہنا چاہیےکہ کوئی دھاندلی نہیں ہو گی اور صاف شفاف انتخابات ہوں گے، میں آپ کے منہ میں الفاظ ڈال رہا ہوں، آپ ہاں یا نا کہہ دیں۔‘

اس پر حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی کہ صاف شفاف انتخابات کو  یقینی بنایا جائے گا، کوئی دھاندلی نہیں ہو گی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت مجموعی حکم جاری کرے گی، چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں پڑے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کو  خاندانی تنازع  نہ بنائیں تو  بہتر ہے۔

چیف جسٹس نے فواد چوہدری سے بھی کہا کہ آپ کی باتوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آپ کو عدالتی نظام سے تشنگی ہے۔

مزید خبریں :