01 جولائی ، 2022
سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائےگی، 22جولائی تک ہاؤس مکمل ہوجائےگا پھر الیکشن ہوگا، 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ جو ماحول آج عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔