Time 08 جولائی ، 2022
پاکستان

اسلام آباد سے 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ملزم نے ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان — فوٹو: جیو نیوز
ملزم نے ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان — فوٹو: جیو نیوز

ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے ایک مسافر خلیل الرحمٰن کے سامان کی تلاشی کے دوران 1.952 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے ہیروئن بیگ کی تہہ میں بڑی مہارت سے چھپا کر رکھی گئی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ہے۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے-

مزید خبریں :