17 جولائی ، 2022
سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھر گیا۔
واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم کا لیول 339 تک عبور کر گیا ہے جس کے بعد اسپیل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہونے کے باعث ایک خوبصورت نظارہ پیش کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے اور حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ حب ڈیم اور ندی کے اطراف سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر متعلقہ افراد کو ڈیم اور ندی کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔