پاکستان
Time 17 جولائی ، 2022

ملتان: پی پی217 میں پی ٹی آئی کے زین قریشی نے میدان مارلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجےکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 46ہزار 963 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد سلمان40ہزار 104 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں شاہ محمودکے گھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔

خیال رہےکہ محمد سلمان نے 2018 کے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو آزاد حیثیت میں اسی حلقے سے شکست دی تھی، بعد میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور وہ جہانگیر ترین کے بہت قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

منحرف ہونے اور ڈی سیٹ ہونے کے بعد انہیں ن لیگ نے ٹکٹ دیا تھا تاہم اس مرتبہ وہ سیٹ جیتنے میں ناکام رہے۔

مزید خبریں :