25 جولائی ، 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آصف زرداری کی دبئی روانگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں، 30 اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔