25 جولائی ، 2022
پاکستانی سکیورٹی حکام اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کا تسلسل جاری ہے اور اسی سلسلے میں جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امارات اسلامیہ کی دعوت پر افغانستان پہنچنے والے پاکستانی علماء کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق اور مفتی غلام الرحمان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، وفد آج شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے افغانستان کے لیے روانہ ہوا تھا۔