Time 28 جولائی ، 2022
پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا— فوٹو: فائل
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا— فوٹو: فائل

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

خیال رہےکہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ دنوں لاہور سے حراست میں لیا تھا، بعد ازاں اینٹی کرپشن سندھ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن جامشورو تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانےکے الزام میں گرفتار کیا گیا، انہوں نے زمین کے جھوٹے کاغذات پر بینک سے قرض لیا تھا۔

مزید خبریں :