31 جولائی ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی پربھارتی کمپنی سے کمیشن اور رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی کو 3 ٹی ٹیزآئیں،جب وہ وزیر رہے اوران کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، وہ بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے۔
ان کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی پیٹرولیم وزیر رہے ہیں اوربھارتی کمپنی سے رشوت لیتے رہے، انہوں نے بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپے وصول کیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہد خاقان عباسی اورمیرا اکاؤنٹ ایک ہی بینک میں ہے لہٰذا دونوں کے اکاؤنٹ کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں۔