دلچسپ و عجیب
20 نومبر ، 2012

ماہر ریاضی دان کتا،جمع ،تفریق،تقسیم اور ضرب کے جواب دینے لگا

ماہر ریاضی دان کتا،جمع ،تفریق،تقسیم اور ضرب کے جواب دینے لگا

بیجنگ…این جی ٹی…کتوں کی وفاداری اور خلوص کے قصے تو ہر کسی نے ہی سنے ہیں تاہم انکی ذہانت کے بارے میں بہت کچھ سامنے نہیں آیا۔تاہم جنوبی چین کے صوبے Guangdongسے تعلق رکھنے والےLazaiنامی ریاضی کے ماہر کتے نے اپنی اس غیر معمولی صلاحیت کے باعث مقامی سطح پر ایک سلیبرٹی بن گیا ہے۔ تین سال کا کتا اپنے مالک Shao کی جانب سے پوچھے گئے جمع، تفریق اور ضرب کے سوالات کا بالکل صحیح جواب دیتا ہے۔ اگر Lazaiسے پوچھے گئے سوال کا جواب 23ہے تو یہ اتنی ہی بار آواز نکا ل کر خو د کو ماہر ریا ضی دان ثابت کر تا ہے ۔

مزید خبریں :