پاکستان

یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا انڈس اسپتال میں بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ

انڈس اسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کا انتظام بڑا کارنامہ ہے: بخیت عتیق الرومیتی— فوٹو: فائل
انڈس اسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کا انتظام بڑا کارنامہ ہے: بخیت عتیق الرومیتی— فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انڈس اسپتال میں بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسپتال کی انتظامیہ اور اسٹاف کے جذبے اور حسنِ انتظام کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک نیک مشن کیلئے مصروف عمل ہیں جو دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی خدمت انسانی جانوں کو بچانا ہے، انڈس اسپتال میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کا انتظام بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :