دلچسپ و عجیب
18 فروری ، 2012

کراچی کے ساحل سے ملنی والی وہیل شارک کو محفوظ بنانیکا عمل شروع

کراچی کے ساحل سے ملنی والی وہیل شارک کو محفوظ بنانیکا عمل شروع

اسلام آباد . . . . . کراچی کے ساحل سمند رسے ملنی والی وہیل شارک کو اسلام آباد کے میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں لاکر اسے اس کی اصل حالت میں محفوظ بنانیکاعمل شروع کردیا گیا ہے۔ میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ عمل 6ماہ میں مکمل ہوگا۔ اسلام آباد کے میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں لائی گئی وہیل شارک کو میوزیم کے احاطے میں گڑھا کھود کر کیمیکلز لگائے گئے ہیں۔ وہیل شارک کو 3 ماہ تک خشک ہونے کے لئے رکھا جائے گا جبکہ 6 ماہ بعد اسے میوزیم میں نمائش کے لئے رکھ دیا جائے گا۔ میوزیم انتظامیہ کے مطابق پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 42 فٹ لمبی وہیل شارک کو محفوظ کیاجائے گا، اس کی جلد اور ڈھانچے کو محفوظ بنایا جائیگا جبکہ اس کے 1500 انڈے بھی کیمیائی عمل سے بچائے جاسکیں گے۔

مزید خبریں :