Time 06 اگست ، 2022
پاکستان

دانیہ کیخلاف سائبرکرائم کے تحت مقدمہ درج کرنےکی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت نے معروف میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنےکی درخواست پر  ایف آئی اے انکوائری میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 عامر لیاقت کے اہلخانہ، درخواست گزار کے وکیل عامر جمیل اور  ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے ۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی درخواست پر انکوائری شروع کردی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیےکہ اس درخواست سے پہلے شبیر احمد نے درخواست دائر کی ہے شبیر احمد کی درخواست پر کیا کارروائی کی؟ پہلے اس کی تفصیلات فراہم کی جائے۔

 عدالت نے انکوائری سے متعلق ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ  رہنما سماجی تنظیم شبیر احمد نے دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں استدعا کی گئی ہےکہ  سائبر کرائم ایکٹ کے تحت دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید خبریں :