07 اگست ، 2022
پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی کی درخواست ڈی جی خان کی عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے والدین کے ساتھ کراچی جانے کی اجازت دے دی۔
خیال رہےکہ چار ماہ قبل کراچی کی رہائشی لڑکی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔
نمرہ کاظمی ڈی جی خان میں علاقہ مجسٹریٹ عابد حسین کی عدالت میں پیش ہوئیں اور شوہر سے علیحدہ رہنےکی درخواست کی۔
عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے نمرہ کو والدین کے ساتھ جانےکی اجازت دی۔
نمرہ اور اس کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کاظمی تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے والدین کے ساتھ جانےکا فیصلہ کیا۔