پاکستان

کھلے سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے ہاتھ بڑی تعداد میں پاپلیٹ مچھلی لگ گئی

دوماہ شکار پر پابندی کے بعد ماہی گیروں کے ہاتھ سمندر میں شکار کے دوران بڑی تعداد میں پاپلیٹ مچھلی لگ گئی۔

ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں وارے نیارے ہوگئے اور سمندر  میں مچھلی کے شکار کے دوران بڑی تعداد میں پاپلیٹ مچھلی ہاتھ لگ گئی۔

لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی کا جھنڈ ایک مقام پر ماہی گیروں کے ہاتھ لگا اور مہنگا شکار ہاتھ لگنے پر ماہی گیر خوشی سے جھوم اٹھے۔

پاپلیٹ مچھلی اس وقت 2 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔

مزید خبریں :