پاکستان

کراچی کے ماہی گیروں نے چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچا لیا

چینی زبان سے ناواقفیت کےسبب ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا، ترجمان فشرفوک فارم— — فوٹو: اسکرین گریب
چینی زبان سے ناواقفیت کےسبب ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا، ترجمان فشرفوک فارم— — فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں نے ایک چینی باشندے کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا اور اسے ریسکیو کر کے کنارے تک پہنچایا۔

فشر فوک فورم ذرائع کے مطابق کراچی کے بھنڈار جزیرے کے قریب پھٹی کریک کے مقام پر ایک چینی باشندہ سمندر میں ڈوب رہا تھا، اس دوران وہاں شکار میں مصروف ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی نظر پڑی جنہوں نے فوری طور پر اپنا شکار چھوڑ کر چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچایا۔

ماہی گیروں نے چینی باشندے کو کشتی میں بٹھا کر ابراہیم حیدری پہنچایا۔

چینی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے چینی باشندے کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی تاہم اسے پوچھ گچھ کیلئے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں :