10 اگست ، 2022
کراچی کے مختلف جنرل تھانوں میں خاتون ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے بعد اب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانے میں ایک خاتون پولیس ملازم کو ہیڈمحرر تعینات کردیا گیا ہے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سینٹرل محمد معروف عثمان کے مطابق لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ ظہیر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے یوسف پلازہ تھانے میں ہیڈ محرر تعینات کیا گیا ہے۔
تھانے کے ایس ایچ او کے بعد ہیڈ محرر ایک اہم انتظامی عہدہ کہلاتا ہے، تھانے کے تمام دستاویزی معاملات کے علاوہ علاقے میں پولیس فورس کی پوسٹنگ اور اہم معلومات ہیڈ محرر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
معروف عثمان کے مطابق ایسا انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی خواتین پولیس ملازمین کو خود مختار بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈسٹرکٹ میں مختلف خواتین پولیس اہلکار تھانوں میں مُنشی کی ڈیوٹی بھی انجام دے رہی ہیں۔