پشاور: تین بچیوں سے زیادتی اور قتل کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پولیس نے تھانہ غربی کی حدود میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں بھی ملزم کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے/ فائل فوٹو
پولیس نے تھانہ غربی کی حدود میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں بھی ملزم کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے/ فائل فوٹو 

پشاورکی مقامی عدالت نے 3 بچیوں سے زیادتی اور 2 بچیوں کے قتل کیس کے ملزم سہیل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

3 بچیوں سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم سہیل کو تھانہ شرقی کی پولیس نے 10 سال کی ماہ نور سے زیادتی اور قتل کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا  جس پر  عدالت نے ملزم سہیل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

ملزم سہیل پر تین بچیوں سے زیادتی اور 2 کو قتل کرنے سے متعلق تین تھانوں میں مقدمات درج ہیں، پولیس نے تھانہ غربی کی حدود میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں بھی ملزم کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق بچیوں سے زیادتی کے تینوں کیسز میں ملزم کا ڈی این اے میچ ہوچکا ہے، ملزم سے بچی حبا سے زیادتی اور قتل کیس میں مزید تحقیقات کی جائیں گی جب کہ ملزم نے منیزہ نامی بچی کو ایک پلازے کے تہہ خانے میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ماہ نور کو ملزم نے خالی پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا، اسی طرح ملزم نے علاقہ کالا باڑی میں حبا نامی بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کیا تھا۔ 

مزید خبریں :