Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل بھی انکوائری کیخلاف عدالت پہنچ گئے

عمران اسماعیل اور سیما ضیاء نے ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی/ فائل فوٹو
عمران اسماعیل اور سیما ضیاء نے ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی/ فائل فوٹو

کراچی: سابق  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق انکوائری پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور سیما ضیاء نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انکوائری پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جن میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے  اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ آف انکوائری ٹیم کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ جن تین بینک اکاؤنٹس کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے وہ بند ہیں، ہمارے خلاف بدنیتی کی بناء پر غیر قانونی انکوائری شروع کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ہےکہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور انکوائری معطل کرکے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو کوئی آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے۔

مزید خبریں :