13 اگست ، 2022
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس پر 44، یونیورسٹی روڈ 43، اورنگی ٹاؤن 42، ناظم آباد 38، نارتھ کراچی37، سعدی ٹاؤن 35 اور گلشنِ معمار میں 31 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ کورنگی میں 27، کیماڑی 22، گلشنِ حدید 20، گڈاپ 16، جناح ٹرمینل 13،ڈی ایچ اے فیز ٹو 12 اور صدر میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔