ویڈیو : سندھ وائلڈ لائف نے روہڑی کینال میں بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کو بچالیا

سندھ وائلڈ لائف نے روہڑی کینال میں بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو مشن میں شامل 25 کے لگ بھگ پروفیشنل ڈائیورز کی ٹیم نے حصہ لیا۔ سکھر بیراج سےراستہ بھٹک کر روہڑی کینال خیرپور پہنچی ہوئی نایاب انڈس ڈولفن کو 4 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا۔

بھٹکی ہوئی انڈس ڈولفن کے جالوں اور ریگولیٹرگیٹس میں پھنسنے کے خطرات ہوتے ہیں۔ سن 2019 کے سروے کے مطابق انڈس ڈولفن دریائے سندھ میں 1419 کی تعداد میں موجود ہیں۔

انڈس ڈولفن گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے درمیان گدلے پانی میں رہتی ہے۔

سندھ وائلڈ لائف  کی ریسکیو ٹیم کے  انچارج عدنان حامد نے بتایا کہ ریسکیو کی جانے والی ڈولفن کو سکھر روہڑی کےمقام ‘ستین جو آستان‘ کے پاس بحفاظت چھوڑ  کردیا گیا۔

مزید خبریں :